(24 نیوز) اسٹیٹ بینک نے مکانات کے لئے دئیے جانے والے قرضے کے فروغ کے لئے اہم فیصلہ کرلیا۔ مکانات کیلئے قرضہ نہ دینے والے بینکوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے مکانات تعمیرپر قرضوں پر سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ مکانات کے لئے قرضوں کی فراہمی پر مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو پہلے ہی ہدایت جاری کرچکا ہے ۔ مرکزی بینک نے ساتھ ساتھ بینکوں کو قرضے جاری کرنے کا ہدف بھی جاری کیا تھا ۔ جو بینک دئیے گئے ہدف سے کم قرضہ جاری کریں گے ان پر جرمانے عائد کیا جائے گا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک یہ جرمانے بینکس کی جانب سے جاری قرضوں کی مکمل تحقیقات کرکے عائد کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں کی درخواست ضمانت ۔عدالت نے کیا فیصلہ کیا جانیے؟