(ما نیٹر نگ ڈیسک)گلو کارہ لتامنگیشکر نے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف بھائی نے آج اپنی چھوٹی بہن کو چھوڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لتا منگیشتر نے کہا مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، کیا ہوا یوسف بھائی، ایک دور ختم ہوگیا۔ بہت غمزدہ اور خاموش ہوں، بہت سی چیزیں بہت سی یادیں دے کر چلی گئیں۔یوسف بھائی کئی برسوں سے علیل تھے، کسی کو پہچان نہیں سکتے تھے۔ یوسف بھائی کی بیماری میں سائرہ بھابھی نے سب کچھ چھوڑ دیا اور ان کی خدمت کی۔سائرہ بھابھی کے لیے یوسف بھائی کی خدمت کے علاوہ کچھ اہم نہیں تھا۔ سائرہ بھابھی جیسی خاتون کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی سینما نے دلیپ کمار جیسا اداکار کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی دیکھیں گے۔
بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا دلیپ کمار کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا آج صرف ایک انسان نہیں ایک ادارہ دنیا سے چلا گیا۔ بھارتی سینما کی تاریخ دلیپ کمار سے پہلے اور بعد پر مشتمل ہے۔
بھارتی اداکار اکشے کمارنے کہا کہ دلیپ کمار ہم اداکروں کیلئے ہیرے تھے۔ دلیپ کمار کے ساتھ بھارتی سنیما کا ایک دور بھی ختم ہوگیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار بے مثال صلاحیتوں کے مالک تھے۔دلیپ کمار کی صلاحیتو ں سے کئی نسلیں ان کی دیوانی تھیں۔ دلیپ کمار کا انتقال فلمی صنعت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دلیپ کمارکے پیاروں اور چاہنے والوں کے دکھ میں برابرکا شریک ہوں۔ دلیپ کمارکی خدمات آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:دلیپ کما ر کو کونسے امرا ض لا حق تھے۔۔رپو رٹ میں اہم انکشافات