(24نیوز) ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رات کی تاریکی میں ہسپانوی زبان میں بات کرنے والے نامعلوم افراد نے ہیٹی کے صدر پر حملہ کردیا۔ 53 سالہ جووینل موئس کے سر پر گولی لگی جو ان کی ہلاکت کا باعث بنی جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔تاحال حملہ آوروں کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے کے وقت صدر کے سکیورٹی اہلکار کہاں تھے اور حملہ آور اتنی آسانی سے کیسے گھر میں داخل ہوگئے۔عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف کے دفتر سے جاری بیان میں واقعہ کی تصدیق کی گئی۔ عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف نے خود کو ملک کا سربراہ ڈکلیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا قتل غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوام جذبات کو قابو میں رکھیں پولیس اور ملک کی مسلح افواج نے سکیورٹی کی صورتحال کو قابو میں کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ معروف ڈانسر مہک ملک مقدمہ کی زد میں آ گئیں
ہیٹی کے صدر گھر میں قتل کر دیا گیا۔۔ خاتونِ اوّل شدید زخمی
Jul 07, 2021 | 19:32:PM