اپنوں کے ساتھ عید۔۔پی آئی اے کا خلیجی ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ 

Jul 07, 2021 | 20:12:PM

  (24نیوز)حکومتی ہدایات پر عید سے قبل پی آئی اے کی خلیجی ممالک کے لیے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
 پی آئی اے کا مشرق وسطیٰ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ،پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے لیے اعلان کردہ 18 پروازیں بڑھا کر 38 کر دیں ۔ 
ترجمان عبد اللہ خان نے کہاکہ بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن لانے کے لئے پروازوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔انہوںنے کہاکہ 18 جولائی تک دوحہ سے اسلام آباد کے لیے 14 پروازوں کے ذریعے ساڑھے تین ہزار سے زائد تارکین وطن کو لایا جائے گا، متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے 20 پروازیں چلائی جا ئیں گی ،لاہور کے لیئے 6 اور کراچی کی 4پروازوں کے ذریعے پانچ ہزار سے زائد پاکستانی اسلام آباد آئیں گے۔
 ترجمان کے مطابق 4 پروازیں بحرین سے مسافروں کو لانے کے لیے شیڈول ہیں، مسافروں کی تعداد کے پیش نظر ایئر بس کی جگہ بوئنگ طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ حکومت کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان

مزیدخبریں