(24 نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، رکن قومی اسمبلی مونس الہی اور وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود بھی ملاقات میں شریک تھے ۔
ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کے علاوہ صوبائی بجٹ، پر امن طریقے سے بجٹ کی کاروائی اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل اور دونوں جماعتوں کے تعاون سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر گفتگوہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ زین بگٹی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر