صدر مملکت نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا

Jul 07, 2021 | 20:47:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کی جا نب سے  اپنے عہدے سے استعفے کے بعد صدر مملکت نے  سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہےکہ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ صدرمملکت عارف علوی کو بھجوایا جو انہوں نے منظور کر لیا۔

یاد رہے کہ   وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں گورنر بلوچستان کو عہدے سےمستعفی ہونے کیلئے خط بھجوایا تھا جسے ملتے ہی امان اللہ خان یاسین زئی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کو خط میں لکھا تھا کہ کورونا کے باعث آپ سے ملاقات ممکن نہیں۔ بلوچستان میں نیا گورنرتعینات کرنا چاہتے ہیں ۔

درخواست ہے کہ آپ مستعفی ہو جائیں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔وزیراعظم نے خط میں گورنر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار دلیپ کمار کی تدفین کی ویڈیو وا ئرل ۔۔جذباتی منا ظر

مزیدخبریں