دعا زہرہ کے خاوند ظہیر احمدنے آخر کاربڑاقدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دعا زہرہ کے خاوند ظہیر احمد نے پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دعازہرہ کے خاوندظہیر احمد نےعدالت سے رجوع کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں ظہیر احمد کی عبوری درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقررکردی گئی ،ظہیر احمد اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔جسٹس مس عالیہ نیلم نے ظہیر احمد کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
جسٹس عالیہ نیلم نےظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو14 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ۔
درخواست گزار ظہیر احمد کا درخواست میں موقف تھا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جا رہا ہے کہ دعا کو اغوا کیا ہے، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں؟ آپ کو کیسے پتہ چلا پولیس درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتی ہے؟
وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملےکی دوبارہ تفتیش کر رہےہیں، اس لیے ہمیں خدشہ ہے کہ پولیس درخواست گزار کو گرفتار کر لے گی۔درخواست گزار نے کہا کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں دعا زہرا نے کہا تھا کہ اگر اس کے والدین نے مداخلت کی یا ظہیر سے جدا کرنے کی کوشش کی تو انتہائی اقدام اٹھاؤں گی لیکن ظہیر کو چھوڑ کر کراچی نہیں جاؤں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اوباش بھائی نے بہن کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے