(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 165 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران تیئس ہزار ایک سو پچیس ٹیسٹ کئے گئے۔ آٹھ سو بہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ سات سات فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ایک سو پینسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔