مناسکِ حج کا آغاز، عازمین منیٰ پہنچنا شروع

Jul 07, 2022 | 10:10:AM

(ویب ڈیسک )مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا، 10 لاکھ عازمین حج طواف کے بعد قافلوں کی صورت میں منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عازمین فجر  کی نماز کے بعد احرام باندھ کر منیٰ روانہ ہوں گے اور وہاں قیام کریں گے۔ عازمین کو نماز ظہر سے قبل منیٰ پہنچنا ہے۔پاکستانی عازمین حج بھی منیٰ پہنچ رہے ہیں۔

عازمین آج منیٰ میں پورا دن قیام اور عبادت کریں گے۔ منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب، عشا اور کل نماز فجر ادا کریں گے۔

عازمین کل میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ جائیں گے، شیطان کنکریاں ماریں گے اور قربانی دیں گے۔

سعودی وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال مناسک حج میں 185 عازمین شاہی مہمان ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق  اسلامی فوجی مرکز کے انسداد دہشت گردی کارروائی کے شہداءکے رشتہ داروں اور زخمیوں کو حج کرایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں