ملک میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی

Jul 07, 2022 | 10:57:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ملک میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک میں طوفانی بارشوں سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی، بارشوں نے بلوچستان میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں 16خواتین اور13بچوں سمیت 42 افراد ریلوں اور مکانات گرنے سے ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تیز بارشوں کے سبب کاکڑ خراسان میں ڈیم ٹوٹ گیا، دکی ڈیم میں دراڑ پڑ گئی،کھنی بواٹہ ڈیم اوور فلو کر گیا، آبادی کو بچانےکی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب ہرنائی میں پہاڑوں سے آنے والا ریلا شہر میں داخل ہوگیا ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

کوہلو میں رات گئے موسلادھار بارش سے کچے مکانات گر گئے، ماوند میں سوناری کے مقام پر ریلے میں پل بہہ گیا، کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔غذر میں آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،  رحیم یار خان میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ملتان میں چھت اور دیوار گرنے کے دو واقعات میں 3 بچے جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔