دلیپ کمار کی زندگی پرلکھی گئی پہلی کتاب سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی زندگی پر لکھی گئی پہلی کتاب منظر عام پر آگئی ہے۔دلیپ کمار کو اپنی اہلیہ سائرہ بانو اور مداحوں سے بچھڑے ہوئے 1 برس بیت گیا ہے، وہ طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021ء کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اداکار کی پہلی برسی کے موقع پر اُن کے منیجر فیصل فاروقی نے اُن کی زندگی پر لکھی گئی پہلی کتاب لانچ کی ہے جس کا عنوان ’اِن دی شیڈو آف آ لیجنڈ دلیپ کمار‘ ہے۔فیصل فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ’دلیپ کمار صاحب کی پہلی برسی پر لیجنڈ کے پیچھے چُھپے آدمی کو تلاش کریں‘۔
On #DilipKumar Sahab’s first death anniversary, discover the man behind the legend - his extraordinary personality. Stories that he shared with me and my personal interactions with him. https://t.co/8mHvuY0ZI1
— faisal farooqui (@FAISALmouthshut) July 7, 2022
اُنہوں نے کہا کہ ’اس کتاب میں دلیپ کمار اور میری ذاتی گفتگو کے ساتھ ساتھ، وہ باتیں بھی ہیں جو اُنہوں نے میرے ساتھ شیئر کی تھیں‘۔
فیصل فاروقی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’میں نے اس کتاب کو ایک مصنف کے طور پر نہیں بلکہ ایک بیٹے کی حیثیت سے لکھا ہے‘۔
My memoir- biography of #DilipKumar now available on Amazon and bookstores all over. https://t.co/8mHvuY0ZI1 pic.twitter.com/OTTNpGIbt3
— faisal farooqui (@FAISALmouthshut) July 7, 2022
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ ’دلیپ کمار کی سوانح عمری اب ایمیزون اور بُک اسٹورز پر دستیاب ہے‘
My memoir- biography of #DilipKumar now available on Amazon and bookstores all over. https://t.co/8mHvuY0ZI1 pic.twitter.com/OTTNpGIbt3
— faisal farooqui (@FAISALmouthshut) July 7, 2022
۔واضح رہے کہ دلیپ کمار نے سوگواران میں اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا تھا، دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کی بیوہ سائرہ بانو بیمار رہنے لگی تھیں۔ شوہر کے انتقال کے کچھ ماہ میں ہی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تاہم اس وقت وہ بہتر ہیں اور گھر پر موجود ہیں۔