(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی جبکہ برینٹ کروڈ آئل 100 ڈالر سے نیچے آ گیا،تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانیوں کو بھی ریلیف ملنے کے امکانات پیدا ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس خدشے پر کم ہوئیں کہ ممکنہ کساد بازاری طلب کو کم کر دے گی، برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔
یورپ کا بینچ مارک خام کنٹریکٹ، برینٹ نارتھ سی، دوپہر کے درمیانی سودوں میں 3.3 فیصد گر کر 99.39 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ہم منصب ڈبلیو ٹی آئی تیل بھی 3.3 فیصد گر کر 96.12 ڈالر پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتیں کم، جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے: شہباز شریف
دوسری جانب تجزیہ کاروں نے پیشنگوئی کی ہے کہ برینٹ اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں 65 ڈالرتک پہنچ سکتا ہے۔