مہنگائی میں کمی کب ہوگی ؟ مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

Jul 07, 2022 | 14:13:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مہنگائی میں کمی کب ہوگی ؟ مفتاح اسماعیل نے بتا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حالات بہتر ہوں گے اور مہنگائی میں کمی آئے گی، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی ہوئی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دیتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، ہماری پہلی ترجیح پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا۔پاکستان میں امیر طبقے پر سپر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ چند روز میں ہوجائے گی۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ کیا پھر اس کی خلاف ورزی کی ۔ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے حکومت نے تمام مشکل فیصلے کیے،  ، سابقہ حکومت کے کئی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا، ہم نے حکومت میں آتے ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا، پی ٹی آئی نے 48 روپے میں چینی برآمد کی اور 96 روپیمیں درآمد کی، ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں حالات بہتر ہوں گے اور مہنگائی میں کمی آئیگی، آئندہ 2 سے 3 ماہ میں بہت آسانیاں ہو جائیں گی۔