عمران خان کی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ،پی ٹی آئی رہنما پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا مقدمہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور اور ٹائیگر فورس کے انچارج سمیت 6 افراد کیخلاف درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے ولید عباسی زخمی ہو گیا جبکہ یہ مقدمہ زخمی ولید کے ماموں زاد بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ ملزموں نے کہا ہم ٹائیگر فورس ہیں، گاڑی پیچھے کرو ورنہ جان سے مار دیں گے، تمام وقوعہ ٹائیگر فورس کے انچارج کرنل ریٹائرڈ عاصم کی ایما پر پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتیں کم، جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے: شہباز شریف