عمران خان نئی مشکل میں گرفتار، بغاوت کے مقدمہ کی درخواست

Jul 07, 2022 | 17:19:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونے والی عائشہ گلالئی نے اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست جمع کروا دی۔ جس کے بعد عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے محافظوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں جبکہ پاک فوج اس ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ وہ اپنے سر پر کفن باندھ کر پاکستان کیلئے نکلی ہیں، ان کا گھر پشاور ہے اور وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ایک مافیا ہے۔ اگر الطاف حسین پر پابندی لگ سکتی ہے تو پی ٹی آئی پر کیوں نہیں؟ 

یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ کے حوالے سے شوکت ترین کا دعوی

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان لوگوں کو فوج کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ اگر فوج کمزور ہوئی تو نقصان پاکستان کو ہوگا۔ عمران خان کا تو کل اثاثہ اس کے بچے بھی باہر ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں