نئی مانیٹری پالیسی، شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے قائمقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کراچی میں پریس کانفرنس کی ہے۔
جس میں ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد اب شرح سود 13.75 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نئی مشکل میں گرفتار، بغاوت کے مقدمہ کی درخواست
اس اعلان کے بعد شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی جائزے کے بعد شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک میں مہنگائی کی رفتار مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔