یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے ایک اور شرط لگ گئی 

Jul 07, 2022 | 17:55:PM

(24نیوز)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں کے شعبہ انجینئرنگ میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، اس سے قبل چند جامعات میں ہی داخلہ ٹیسٹ کی شرط تھی۔بیشتر یونیورسٹیاں شعبہ انجینئرنگ میں انٹری ٹیسٹ کے بغیر داخلے جاری رکھے ہوئے تھیں۔ فیصلے کا اطلاق نئے داخلہ سیشن سے ہوگا، اس سلسلے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی تمام جامعات کو ہدایات جاری کردی ہیں، ہدایات پر عمل نہ کرنے والی جامعات کے خلاف ایکشن ہوگا،ذرائع کے مطابق پی ای سی نے ٹیسٹ صوبہ وائز لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا انٹری ٹیسٹ ہی حتمی تصور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :مہنگائی میں کمی کب ہوگی ؟ مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

مزیدخبریں