(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی صورتحال پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں، الیکشن پر جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے، مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کیلئے آواز بلند کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، خریدار خوشی سے نہال
انہوں نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل نئے الیکشن ہیں۔