(24 نیوز)ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہاہے کہ طیبہ گل نے غلط بیانی اور مسخ شدہ ریکارڈنگ کا سہارا لیکر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے فورم میں جھوٹ بولا۔
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں سنائی جانیوالی آڈیو ریکارڈنگ کس کی ہے؟کے حوالے سے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے 24 نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ طیبہ گل کی جانب سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو مس لیڈ کرکے الزامات عائد کئے۔ڈی جی نیب کا کہناتھا کہ نگہت بھٹی نامی خاتون نے ٹیلی فون کیا اور شکایات سے آگاہ کیا۔نگہت بھٹی نامی خاتون نے کہا ہمارے کیس کو دیکھیں اور فوری ملزمان کو گرفتار کریں۔نگہت بھٹی کی آڈیو کو ٹیمپر اور مسخ کر کے پیش کیا گیا۔
ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہاکہ نگہت بھٹی کو کہا کہ جو طریقہ کار ہے اور قانون کے مطابق جن افراد کو شکایات ہے وہ درج نہیں کرواتے ایکشن نہیں ہوسکتا۔ان کا کہناتھا کہ نگہت نامی خاتون نے چکن اینڈ چکس کے کیس میں مجھے کال کی تھی۔متاثرہ خاتون کو کہا عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں سب کو دیکھ کر ہم نے ایکشن لینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، خریدار خوشی سے نہال