عالمی منڈی: تیل اور گیس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

Jul 07, 2022 | 21:04:PM

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں آج 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ کی فی بیرل قیمت 105 ڈالر ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گیس کی قیمت 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کرگئی۔ دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت 6 ڈالر 20 سینٹ  فی ایم ایم بی ٹی یو تک ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز تم الیکشن نہیں جیت سکتے، عمران خان کا کھلا چیلنج

مزیدخبریں