وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑے پیکج کا اعلان

Jul 07, 2022 | 22:55:PM

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی، وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم دے دیا۔ اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا پچاس فیصد وفاقی حکومت جبکہ پچاس فیصد کی رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی،وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

مزیدخبریں