(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت ہوا، جس میں سابق چیئرمین نیب کی عدم شرکت پر اراکین برہم ہوئے اور آئندہ پیش نہ ہونے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کے وارنٹ یا اخبارات میں اشتہارات جاری کرنے کا عندیہ دیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو مالم جبہ، خیبر بینک، بی آر ٹی اور بلین ٹری کی انکوائریز دوبارہ کھولنے اور ریفرنس فائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین نیب اور نیب افسران کو اثاثوں کی تفصیلات 15 روز کے اندر فراہم کرنے کا الٹی میٹم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کا زور ٹوٹے گا! عیدالاضحیٰ پر بارشوں کی پیشگوئی
علاوہ ازیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کیخلاف خاتون کو مبینہ ہراسگی کے معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے فوری ہٹا دیں۔