یوگنڈا میں 12کھرب ڈالرز سے زائد مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوگنڈا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 12کھرب 80ارب ڈالرز مالیت کے 31ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کر لیے ۔
رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کی وزارت توانائی و معدنیات کے ترجمان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کروائے گئے مختلف سرویز کے نتیجے میں ملک کے اندر 12 کھرب 80 ارب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں جو مائننگ کے منتظر ہیں۔
یوگنڈا حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضلع بوسیا میں سونے کی مائننگ کے حقوق کی نیلامی کے بعد چین کی ویگاگئی گولڈ مائننگ کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا گیا ۔ کمپنی نے ضلع میں مختلف مراحل میں سونا نکالنے کے لیے اپنی گولڈ ریفائنری بنانے کے کام کا آغاز بھی کر دیا ۔یوگنڈا کے صدر یووری موسے وینی نے کہا کہ سونے کے ذخائر کی دریافت اور اس کی مقامی سطح پر ریفائننگ سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع کے ساتھ علاقائی ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑے پیکج کا اعلان