(24نیوز)شہر قائد میں حالیہ بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے کمسن بچے سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی ڈبلیو بائیس اسٹاپ کے قریب بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے تیرہ سالہ لڑکاجاں بحق ہوگیا ، متوفی کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچے کو گھر کے اندرآتے ہوئے گیٹ پرکرنٹ لگا۔ لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا۔ محمد علی سوسائٹی میں کرنٹ لگنے سے نوجواں جاں بحق ہوگیا ، کرنٹ سے مرنے والے نوجوان کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوئی ، متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ کے الیکڑک حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت کے الیکڑک کے تار یا پول کے باعث نہیں ہوئی ، شہر میں لگے اسٹریٹ لائیٹس سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری کے الیکڑک کی نہیں۔دوسری جانب کورنگی سوکواٹر میں بھی گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے لیے نئی مشکل، بڑی انکوائری کا حکم
شہر قائد میں بارشیں ،کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق
Jul 07, 2022 | 23:48:PM