بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کا صفایا

Jul 07, 2023 | 00:48:AM

(24 نیوز) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل، پی ٹی آئی کا صفایا ہو گیا۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ خیر و عافیت سے مکمل ہو گیا، پورے بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی، صوبے بھر سے پی ٹی آئی  کا سیاسی طور پر صفایا ہو گیا، بلوچستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو صوبے میں مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اگلے10سال ن لیگ اورنوازشریف کےہیں، شیرواپس آرہاہے‘

35 اضلاع میں کہیں پر بھی پی ٹی آئی کا کوئی ضلعی چیرمین اور وائس چیرمین منتخب نہیں ہوا، بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین کی 10 اور وائس چیئرمین کی 9 سیٹیں حاصل کیں، پیپلز پارٹی نے چیئرمین کی 6 اور وائس چیئرمین کی 4 سیٹیں حاصل کیں، جے یو آئی (ف) نے چیئرمین کی 4 اور وائس چیئرمین  کی 4 سیٹیں حاصل کیں۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی، الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا، صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال تسلی بخش رہی۔

مزیدخبریں