بارودی مواد برآمدگی کیس ،عدالت نے 3دہشت گردوں کو سزا سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدگی کیس میں بڑی پیشرفت،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3دہشت گردوں کو سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے تینوں دہشت گردوں کوعمرقید ،جائیدادضبط کرنے کی سزا سنائی،عدالت نے مجرم سبحان ، جامداد اور لقمان کو سزا کا حکم سنایا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سید امیر عباس نے سرکار کی طرف سے دلائل دئیے،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ مجرموں سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ،مجرم مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، پراسیکیوٹر سید امیر عباس نے استدعا کی کہ ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے مجرموں کو سزا کا حکم دیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: یو اےای فرار ہونیوالے6خطرناک اشتہاری گرفتار