(اشرف خان )ملک بھر میں کپاس خریداری کا بڑا بحران، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس خریداری معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
روئی کی قیمتیں 19 ہزار روپے فی من سے کم ہو کر 17 ہزار روپے تک گرنے کے باعث کاٹن جنرز نے مداخلتی قیمت پر کپاس خریدنے سے انکار کیا،ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی خریداری انتہائی محدود کرنے سے روئی کی مارکیٹس کریش کر گئی تھیں۔
کاٹن جنرز فورم کے چئیرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ روئی مارکیٹس کریش ہونے سے قیمتیں حکومتی سپورٹ پرائز 8500 روپے فی من سے بھی نیچے گر گئی تھیں ،بیشتر اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے کاٹن جنرز کو مداخلتی قیمت پر کپاس خریدنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاٹن جنرز کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
جننگ فیکٹریوں کے باہر کپاس کے ٹرکوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں، کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،کاٹن جنرز نےمطالبہ کیا کہ کاٹن سیڈ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ کپاس کی قیمتوں میں کچھ استحکام آ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب نےبڑا پیغام جاری کردیا