سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا،پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑاہوگا:وزیراعظم

Jul 07, 2023 | 11:16:AM

Read more!

(24 نیوز) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا کردیا گیا،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال مزید بہتری لائی گئی ،مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ہے۔پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑاہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال تباہ کن سیلاب آیا تھا،پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑاہوگا،سیلاب کے باعث ہرطر ف تباہی تھی،آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آرہے ہیں،پروگرام سے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔بے نظیر پروگرام کے تحت چاروں صوبوں میں 70ارب روپے تقسیم کئے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ گواہی دے رہا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔ عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ نواز شریف لاہور ہائیکورٹ اور حکومت کی اجازت سے بیرونِ ملک گئے اور عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ نواز شریف ملک میں ہوتے تو تفتیش کا حصہ بنتے۔

ضرور پڑھیں :یوم تقدیس قرآن ، شہباز شریف نے احتجاج کی کال دے دی

وزیراعظم کا کہنا تھا یہ ثبوت ہے کہ جان بوجھ کر اس وقت کی انتقامی حکومت نے نواز شریف کو مفرور قرار دلوایا، ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کے لیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کو اللہ نے جھوٹ پر مبنی ایک اور مقدمے میں سرخرو کیا، امید ہے کہ ان کے ساتھ سیاسی مقاصد کی خاطر جو ظلم اور زیادتی کی گئی اس میں انہیں مکمل انصاف ملے گا۔

مزیدخبریں