ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)روپیہ کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی۔
معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک ایکس میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی ہے تو دوسری جانب ڈالر بھی سستا ہو گیا ،انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے ایک پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 277.41روپے سے کم ہوکر 276.40 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کیا ہو گیا۔۔۔؟موٹرسائیکل اورگاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آ گئی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 281 روپے ہو گئی، یورو 3 روپے اضافے سے 305 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ ایک روپیہ 50 پیسے مہنگا ہوا ہے،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ356 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، اماراتی درہم 30 پیسے اضافے سے 76 روپے پر آگیا، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 73 روپے 70 پیسے پر برقرارہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا ہواتھا۔
یہ بھی پڑھیں: یا اللہ خیر،زلزلے کے جھٹکے