’’کیا ‘‘کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں زبردست اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) معاشی اعشاریوں کے بھنور میں پھنسے پاکستان کے شہریوں کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے، مشہور کار برینڈ ’’کیا‘‘ کے بعدPeugeot نے بھی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی کار کمپنی Peugeot نے 2008 کے دونوں ماڈلز کی قیمتوں ٰمیں اضافہ کر دیا،Peugeot 2008 Active کی قیمت میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 70 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے، Peugeot 2008 Allure کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار روپے کیا گیاجس کے بعد نئی قیمت 78 لاکھ روپے ہو گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں
واضح رہے کہ Peugeot نے گزشتہ سال پاکستان میں ڈیبیو کیا تھاجبکہ تاحال ملک میں اس کے 3 ماڈلز ہی سیل کیلئے موجود ہیں ، مختلف ذرائع کے مطابق کمپنی اب بھی دیگر 2 ماڈلز کو پاکستان میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم موجودہ اقتصادی کشمکش کے باعث ان منصوبوں کی تاحال ٹائم لائن نہیں دی گئی ۔