وزیراعظم شہبازشریف نےطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نےطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں میں لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے،اپنے دور میں میرٹ پر تعلیمی وظائف دیئے گئے،قومی ترقی وخوشحالی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں۔
ضرور پڑھیں :سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا،پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑاہوگا:وزیراعظم
انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں،طلبہ میں مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے،دیہات میں زرعی قرضوں کیلئے 5ارب روپے رکھے ہیں،نوجوانوں کی محنت سے پاکستان ہمسایہ ملک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام لیپ ٹاپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’’اک واری فیر‘‘۔
اک واری فیر ۔۔۔ pic.twitter.com/sSY235nkPx
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 6, 2023