مریض بچی کا وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار محبت ، ویڈیو وائرل

Jul 07, 2023 | 14:52:PM

This browser does not support the video element.

(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کا دورہ، زیر علاج مریضوں کی عیادت اور خیریت دریافت کی ۔ 

اس دوران وزیر اعلیٰ محسن نقوی  نے  ایک بچی کی تیمار داری کرتے ہوئے مصافحہ کیا ،بچی نے وزیر اعلیٰ کی انگلی مضبوطی سے پکڑ لی ،وزیر اعلیٰ سے بچی کے دلچسپ مکالمہ نے  وہاں موجود ڈاکٹروں،لواحقین کے دل موہ لئے ۔


اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام سوشل سیکیورٹی ہسپتال عوام کےلئے کھولنے کا اعلان کر دیا، محسن نقوی نے  سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے ایمرجنسی و دیگروارڈز کا معائنہ اورطبی سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اورخیریت بھی دریافت کی، محسن نقوی نےمریضوں ،تیمارداروں سے طبی سہولتوں بارے پوچھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ، پولیس نے بڑا منصوبہ پکڑ لیا
وزیر اعلیٰ پنجاب  نے ڈیوٹی ڈاکٹر ،سٹاف کومریضوں کے علاج معالجے بارے ضروری ہدایات دیں، ہسپتال کی ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا،ہیلتھ کیئر کی سہولتوں میں بہتری کے لئے پوری ٹیم کو متحرک کردیا ۔

مزیدخبریں