(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے انتباہ دے دیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ انتباہ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ کے نشیبی علاقوں کے علاوہ کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اور ڈی آئی خان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضاؤں میں منشیات کی پرواز، سمگلرڈرون پکڑا گیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں سمیت ،ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔