(اشرف خان)آئی ایم ایف معاہدہ اور دوست ممالک سے ڈالر انفلوز سے پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے دنیا کی اہم سٹاک مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بلوم برگ رپورٹ کے مطابق سات کاروباری سیشن میں پاکستانی سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں11 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سات سیشن میں سٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں 4142 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر،پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کا بڑا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق سات کاروباری سیشن میں پاکستانی سٹاک مارکیٹ ورلڈ بیسٹ پرفارمنس مارکیٹ بن گئی،عید تعطیلات سے قبل پیر 26 جولائی کو ہنڈریڈ انڈیکس 40065 پوائنٹس پر تھا،جمعہ 7 جولائی کو سات سیشن میں سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلندترین سطح 44207 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔
بلوم برگ کاکہناہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ اور دوست ممالک سے ڈالر انفلوز مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کو بڑا جھٹکالگ گیا، صرافہ مارکیٹ سے اہم خبر آگئی