(24 نیوز) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام استعمال کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی سیکرٹری سینٹ فائقہ عبدالحئی کو برطرف کر دیا گیا۔
سینٹ سیکرٹیریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام استعمال کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی سیکرٹری سینٹ و سابق لیکچرر بلوچستان یونیورسٹی فائقہ عبدالحئی کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فائقہ عبدالحئی کو سینٹ سیکرٹریٹ سے برطرف کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارشوں سے کون کون سے علاقے ڈوبنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے انتباہ کر دیا
نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا کہ انکوائری کمیٹی نے 4 ماہ تک معاملے کی مکمل انکوائری کی، ذاتی شنوائی اور جانچ پڑتال کے بعد فائقہ عبدالحئی کو برطرف کرنے کی رپورٹ مرتب کی گئی، ان کو جعلی این او سی، غلط بیانی، غیر متعلقہ کیڈر میں ضم ہونے، بغیر اطلاع غیر حاضری کے باعث برطرف کیا گیا، وہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام استعمال کرکے افسران کو دھمکاتی بھی تھیں۔