(محسن الملک )سوئٹزرلینڈ کی وزیر خارجہ اگنازیو کاسیس پاکستان پہنچ گئیں۔
سفارتی ذرائع کاکہناہے کہ اگنازیو کاسیس تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں،سوئس وزیر خارجہ کے ہمراہ تین رکنی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے،وفد میں اراکین سوئس پارلیمان اور سینئر حکام شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اگنازیو کاسیس کی دفتر خارجہ میں قائمقام سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک سوئٹزرلینڈ تعلقات میں بہتری، پاک سوئس تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں قدرتی آفات کے مقابلے کیلئے پاک سوئس تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ اہم عالمی و علاقائی امور بھی زیر بحث آئے۔
سفارتی ذرائع کاکہناہے کہاگنازیو کاسیس وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے،اسلام آباد میں ان کے اعزازمیںایک عشائیہ بھی دیا جاے گا،اگنازیو کاسیس این ڈی ایم اے کا دورہ بھی کریں گے،سوئس وزیر خارجہ وزیر ماحولیات شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی کے دونوں گردے فیل،ڈاکٹر بہن نے بڑا انکشاف کردیا