وفاقی حکومت نے جی پی فنڈ پر شرح سود میں بڑا اضافہ کردیا

Jul 07, 2023 | 22:28:PM

(وقاص عظیم) وفاقی حکومت نے جی پی فنڈ پر شرح سود میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جی پی فنڈ پر شرح سود میں اضافہ کر دیا گیا ہے، مالی سال 2022-23 کیلئے جی پی فنڈ پر مارک اپ ریٹ 14.22 فیصد مقرر کر دیا گیا، وزارت خزانہ نے مارک اپ ریٹ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر،پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ مالی سال 2021-22 کیلئے جی پی فنڈ پر شرح سود 12.40 فیصد تھا جبکہ مالی سال2020-21 میں جی پی فنڈ پر مارک اپ ریٹ 7.90 فیصد تھا۔

مزیدخبریں