سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2022 کی مالی استحکام جائزہ رپورٹ جاری کر دی

Jul 07, 2023 | 23:09:PM

(24 نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2022 کی مالی استحکام جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

سٹیٹ بینک  کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی استحکام جائزے سے اسٹیٹ بینک ایکٹ کی پاسداری ہے، مالی استحکام جائزہ بینکوں، مالی اداروں، مارکیٹ اور اسکے انفراسٹرکچر کی کارکردگی اور خطرات کی جانچ ہے، پاکستانی معیشت کے لئے گذرا سال مشکل رہا، ناسازگار بیرونی ماحول سے معاشی عدم توازن بڑھ گیا تھا، دوہرا خسارہ، مہنگائی، سیلاب، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، عالمی اجناس کی قیمتیں اور عالمی سود کی شرح اثر انداز رہی جبکہ مالی شعبے کی کارکردگی تمام تر مشکلات کے باوجود بہترین رہی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

سٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سرمایہ کاری کے سبب مالی شعبے کے اثاثے 18.3 فیصد بڑھے ہیں، بینکوں کی اثاثہ جاتی نمو 19.1فیصد رہی، سال 2022 میں غیرفعال قرضوں کا تناسب 7.9  فیصد سے کم ہو کر 7.3 فیصد ہوگیا ہے، اسلامی بنکاری 29.6 فیصد شرح سے نمو دکھا رہی ہے، مائیکرو فنانس شعبہ خسارے کے سبب دباؤ میں رہا، سال 2022 میں ادائیگیوں کے نظام راست کے دوسرے مرحلےپر عمل درآمد کیا گیا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ سال 2022 میں ڈیجیٹل بینکاری کی لائسنسنگ اور ضوابط کا فریم ورک دیا گیا، مالی استحکام کے لئے سٹیٹ بینک کا نگرانی اور تحفظ کا جامع فریم ورک کام کررہا ہے، مالی سال 2022 میں اس نگرانی اور تحفظ کے فریم ورک کو مذید مضبوط کیا ہے۔

مزیدخبریں