پشاور ؛جرگہ میں فائرنگ ، پی ٹی آئی یوسی ناظم3 بھائیوں سمیت قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور کے نواحی علاقے دیرکالونی میں جرگے میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے یوسی ناظم3 بھائیوں سمیت قتل ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اختر علی اور وحید کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر جرگہ جاری تھا کہ اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی یوسی ناظم اور 3 بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہو ئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک جلانے والے گستاخ سے متعلق اہم خبر آگئی