چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی ریلی کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)پاکستان تحریک انصاف کی ریلی منسوخی کا لیٹر جعلی نکلا ، چیف کمشنر اسلام آباد آفس نے سوشل میڈیا پر وائرل لیٹر کو جعلی قرار دے دیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی ریلی کی منسوخی کا نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے جس پر ترجمان چیف کمشنر اسلام آباد نے بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے ، انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کا کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ،چیف کمشنر اسلام آباد آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کی ریلی کی منسوخی سے متعلق لیٹر جعلی اور بےبنیاد ہے، سوشل میڈیا لیٹر پر چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا کے جعلی دستخط بھی کیے گئے، جعلی لیٹر تیار کرنے والے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
چیف کمشنر اسلام آباد آفس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی لیٹر تیار کرکے جھوٹا اور بےبنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جس پر ایکشن ہوگا، واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو ترنول میں جلسے کی اجازت دی گئی تھی جسے بعد میں چیف کمشنر اسلام آباد نے معطل کرتے ہوئے جلسے پر پابندی لگا دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں : پاور ڈویژن کا گھریلوصارفین کافی یونٹ ٹیرف 69.27روپےتک بڑھ جانے کا اعتراف، تفصیلات آ گئیں