پاکستانی گلوکار و اداکار عون علی خان کی ماڈلنگ میں بھی انٹری

Jul 07, 2024 | 00:36:AM
پاکستانی گلوکار و اداکار عون علی خان کی ماڈلنگ میں بھی انٹری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عون علی خان کی شوبز سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا، گلوکاری و اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ لیا، ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات کے لیے فوٹو شوٹ میں ماڈلنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار عون علی خان نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ’رانجھا بن بیٹھے‘ بھی ورلڈ وائڈ ریلیز کیا، جس کو سوشل میڈیا اور میوزک کے دلدادہ افراد کی جانب سے خوب سراہا گیا، ان کے گانوں دیکھنے والوں کی تعداد ملینز میں پہنچ چکی ہے، گلوکار عون علی خان ان دنوں نجی ٹی وی شو میں بطور گلوکار ڈے جے اپنی بہترین پرفامنس کا مظاہرہ کر رہےہیں جسے پاکستان سمیت ہمسایہ ملک کے شائقین سے بھی خوب داد حاصل ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون علی خان کا کہنا تھا کہ جہاں میوزک پروجیکٹس جاری ہیں وہیں 2 فیچر فلمز  ’کبیر‘ اور ’تیرے پیار نو سلام‘ میں بھی بطور اداکار مرکزی کردار نبھارہا ہوں، ایک فنکار کو تمام میڈیم میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جہاں فلموں میں کام کرنے کی مزید افرز مل رہی ہیں وہی ڈارمہ پروجیکٹس کے لیے بھی رابطے کئے گئے ہیں، جلد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کا رنویر سنگھ کی سالگرہ پر مبارکباد کا انوکھا انداز ، دلچسپ ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ اگر موسیقی کی بات کی جائے تو میری فیملی کا گہرا تعلق میوزک انڈسٹری سے ہے، میری فیملی کی سپورٹ اور مداحوں کی دعاؤں سے آج اس مقام پر پہنچا ہوں، جلد گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ ایک مشترکہ سونگ بنانے کا ارادہ ہے جس کے لیے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے، دیگر شوبز سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ پروجیکٹس بھی جاری ہیں جن میں مختلف فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ بطور ماڈل حصہ لے رہا ہوں۔