بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jul 07, 2024 | 09:40:AM
بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی آمد کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات  نے صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ مزید  بارشوں  کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ جاری, پشاورکے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش جبکہ نوشہرہ اورصوابی میں بھی بادل برس پڑے ،ملتان ،بھکرسمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،کراچی کے بھی  مختلف علاقوں میں رات گئے بونداباندی  سےگرمی کازورٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر ، شمالی مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشیں متوقع ہے، ڈی جی خان میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ جبکہ لاہور ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر لاہور  کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ  وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق آج شہر میں موجود درجہ حرارت 26 ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، ہوا کی رفتار 26 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی، ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر شہر لاہور کا موسم حسین رہے گا اور بارش کا سلسلہ آئندہ 48گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سپیل شہر میں داخل ہوگا۔

ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق  فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ،شرح  110 ریکارڈ  جبکہ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 5ویں نمبر پر  آ گیا۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابقجوہر ٹاؤن 118،ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 127ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ 107،سی ای آر ایف میں آلودگی کی شرح 163ریکارڈ  کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:2024ء انتخابات کا سال؟ اہم انکشاف ہوگیا

دوسری جانب  کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی اطراف میں آج تھنڈر سیل کی تشکیل ممکن ہے، کراچی میں آج شام یا رات کےاوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ  مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی کو ہو سکتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، مغربی سمت سے 17کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔