متعدد پروازیں منسوخ

Jul 07, 2024 | 09:53:AM

(اقصیٰ شاہد) کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 منسوخ جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اےکی پرواز پی کے 304دو گھنٹے تاخیر کاشکار ہوگئی۔
 کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 کینسل ہوگئی،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 200منسوخ کردی گئی،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 125 ایک گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی ۔

کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار،کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 524منسوخ کردی گئی ۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 504 منسوخ،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 منسوخ اور کراچی سے پشاور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 554 کینسل کر دی گئی۔

مزیدخبریں