ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے خلاف کمر کس لی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

Jul 07, 2024 | 10:27:AM

(شعیب مختار)ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے خلاف کمر کس لی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جلد احتجاج کی کال دینے کا اعلان کردیا ۔

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد دانیال کہتے ہیں کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر اسمبلی میں قرارداد جمع کروائیں گے، شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ایم کیو ایم جلد احتجاج کی کال دے گی ۔
کراچی شہر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جمعرات کو دو علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ جمعہ کو بھی شہر کے کئی ٹاؤنز میں مظاہرے ہوں گے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور رکن قومی اسمبلی آ سیہ اسحٰق نے کے الیکٹرک کے حکام سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مونس علوی سے کے الیکٹرک نہیں سنبھل رہا تو استعفیٰ دیں، ایم کیوایم چلانے کیلئے تیار ہے ،انہوں نے وفاقی حکومت سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کے الیکٹرک پاکستان کا اتنا طاقتور ادارہ ہے جس کا کوئی کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
محمد دانیال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جلد بڑا احتجاج بھی کرے گی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری ذہنی اذیت سے دو چار ہیں۔

مزیدخبریں