مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ، فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

Jul 07, 2024 | 10:54:AM

 (سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت37روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  مرغی کا گوشت37  روپے اضافےہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 421روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 279روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 290روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا مہنگا ترین کیڑا، لگژری گاڑی کو بھی پیچھے چھوڑ گیا

دوسری جانب  فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7380روپے جاری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں