آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی ترقی کا باعث بننے لگا،خدمات کی برآمدات میں اضافہ

Jul 07, 2024 | 11:23:AM
آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی ترقی کا باعث بننے لگا،خدمات کی برآمدات میں اضافہ
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بہتری آنے سے مئی میں خدمات کی برآمدات میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہوگیا ،ترقی کی شرح بھی بڑے کا امکان ہے۔

محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برآمدات 68.791 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 63.754 کروڑ ڈالرز تھیں، ماہ بہ ماہ برآمدات میں 6.48 فیصد اضافہ ہوا ہے،روپے کے لحاظ سے، خدمات کی برآمد مئی میں 5.17 فیصد بڑھ کر 191.411 ارب روپے ہو گئی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 182.008 ارب روپے تھی۔

خدمات کی برآمدات مالی سال 2024 کے جولائی تا مئی کے عرصے میں 7.129 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت میں 7.004 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.80 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

روپے کے لحاظ سے برآمدات میں 17.94 فیصد کی زبردست بہتری ریکارڈ کی گئی جو کہ 20 کھرب تک پہنچ گئی، جو کہ مالی سال 2023 کے 11 مہینے میں 1.71 ارب روپے سے زیادہ تھی،مالی سال 2023 میں، خدمات کی برآمد 7.30 ارب ڈالر رہی، جو سابقہ سال کے 7.10 ارب ڈالر، یا 2.78 فیصد تھی۔

ضرورپڑھیں:ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے خلاف کمر کس لی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹرز کے خصوصی فارن کرنسی اکاؤنٹس میں آئی ٹی برآمد کنندگان کی برآمدی آمدنی کے 35 فیصد سے 50 فیصد تک پرمیزیبل ریٹینشن کی حد میں اضافے کی وجہ سے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کی برآمدات میں 17.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، یہ 2024 کے جولائی تا مارچ کے دوران 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 1.9 ارب ڈالرز تھیں۔

خدمات میں تجارتی خسارہ جولائی تا مئی میں 136.26 فیصد بڑھ کر 2.09 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے اسی مہینوں میں 88.852 کروڑ ڈالر تھا، مئی میں، خدمات میں تجارتی خسارہ 136.26 فیصد کم ہو کر 19.313 کروڑ ڈالر ہو گیا، جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 34.263 کروڑ ڈالر تھا۔