شکارپور :ڈاکوؤں کے 2 گروپوں میں تصادم ، 3 ہلاک

Jul 07, 2024 | 11:36:AM

(عبدالجبار ابڑو)شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ سے 3 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور گڑھی یاسین کے قریب ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں فائرنگ کی وجہ سے 3 ڈاکوؤں ہلاک ہوگئے،فائرنگ سے مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت نثار جکرانی، ریاض جعفری ، جتوئی کے نام سے ہوئی ۔
شکارپور فائرنگ کا واقعہ گولو دڑو تھانے کی حدود جنت کنال کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کے دو گروپ میں فائرنگ ہوئی ہے،فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے مارے جانے کی اطلاع پولیس کی جانب سے موصول ہوئی۔، لاشوں کومقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزیدخبریں