پشاور: تیزاب پھینکنے کا ایک اور واقعہ،رکشہ ڈرائیور سمیت دو خواتین جھلس گئیں

Jul 07, 2024 | 12:04:PM

(عامر شہزاد )پشاور میں ابدرہ روڈ پر نامعلوم افراد نے رکشے میں سوار خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے ، تیزاب گردی سے رکشہ ڈرائیور اور دو خواتین جھلس گئیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم  موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ میں بیٹھی خواتین پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے ، تیزاب پھینکنے کے  نتیجے میں دو خواتین سمیت رکشہ ڈرائیور جل گیا،  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا مہنگا ترین کیڑا، لگژری گاڑی کو بھی پیچھے چھوڑ گیا

پولیس کے مطابق  نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں