(ویب ڈیسک)پاکستان کے عشعب عرفان کینسو اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔
عشعب عرفان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے لیام موریسن کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 8-11، 6-11 اور 11-13 رہا۔
امریکا میں جاری اس 9 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی کے درمیان ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور: تیزاب پھینکنے کا ایک اور واقعہ،رکشہ ڈرائیور سمیت دو خواتین جھلس گئیں
تھرڈ سیڈ عشعب عرفان فائنل میں 4 سیڈ بھارت کے ویر چوٹھرانی سے مقابلہ کریں گے۔