اداکارہ عائزہ خان پاپ سٹار بن گئیں

Jul 07, 2024 | 13:16:PM

(24 نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان پاپ سٹار بن گئیں، مداح دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی ایک دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں سرخ رنگ کے یونیک  جوڑے میں کچھ الگ ہیر سٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ان تصویروں میں سے ایک میں وہ اپنے پوز اور اسٹائلنگ کی وجہ سے بالکل ہی پہچان میں نہیں آرہیں، جبکہ دوسری تصویر میں سامنے دیکھتی عائزہ کو پہچاننا کوئی مشکل کام نہیں۔

تصویروں کے کیپشن میں لکھا گیا کہ "عائزہ خان کی زندگی کی ایک اور تصویر جس میں وہ پاپ سٹار ہیں۔"

اس پوسٹ کے کیپشن میں از راہِ مذاق لیڈی گاگا کو وارننگ بھی دی گئی کہ انہیں ٹکر دینے کے لیے اب عائزہ خان میدان میں آگئی ہیں۔

عائزہ خان کی اس دلکش لک کے پیچھے فوٹو گرافر اسامہ ڈوگر، سٹائلسٹ ہاجرہ احمد، میک اپ آرٹسٹ سنیل نواب کا بھی کمال ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے عائزہ خان کو ایک پاپ سٹار کا لُک دیا۔

خیال رہےکہ عائزہ خان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث شوبز کی دنیا کا ایک روشن ستارہ ہیں، وہ جس بھی ڈرامے میں کاسٹ کی جاتی ہیں اس کا سُپر ہٹ ہونا عام سی بات ہے۔

دلکشی، فیشن سینس اور اداکاری کے علاوہ عائزہ خان اپنی فیملی اور کام کو ایک ساتھ بہتر طریقے سے سنبھالنے کی وجہ سے بھی تعریفیں وصول کرتی رہتی ہیں۔

مزیدخبریں